سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ بابر اعظم کو اچھے کوچ کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ عاقب جاوید بابر اعظم کی مدد نہیں کرسکتے، ایک بولر ہیں دوسرا بیٹسمین ہے تو بابر کے لیے اچھے کوچ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2004 میں میرا آسٹریلیا کا پہلا دورہ تھا ، کوچ باب وولمر نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے ڈین جونز سے بات کرو۔سلمان بٹ نے کہا کہ پہلا میچ پرتھ میں تھا ، اس دوران ڈین جوز ایک لوکل کیچ لے کر آتے تھے جو مجھے اور کامران اکمل کو پریکٹس کرواتے تھے۔سابق کپتان نے کہا کہ آپ فاسٹ بولنگ کا پوچھنا چاہ رہے ہو تو مشتاق احمد سے نہیں وقار یونس سے ہی بات کریں گے۔اس سے قبل سلمان بٹ نے بابر کو اوپنر کھلانے کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ بابر اعظم 50 اوور کی کرکٹ میں مڈل آرڈر میں اچھا پرفارم کرسکتے ہیں۔
