ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار اراضی کے معاوضے بروقت ادا کئے جائیں، گلبر خان

 گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی منصوبوں کےلئے درکار زمینوں کے حصول کےلئے معاوضوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مختلف منصوبوں کےلئے درکار زمینوں کے معاوضے بروقت ادا نہ کرنے کی وجہ سےبیشتر منصوبے التواءکا شکار ہوتے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کےلئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی منصوبے خصوصاً پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کےلئے درکار زمینوں کے معاوضے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فوری ادا کئے جائیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور ڈپٹی کمشنر غذر کو ہدایت کی کہ گلگت چترال ایکسپریس وے کے متاثرین کو این ایچ اے کی جانب سے زمینوں کے معاوضوں کی مدمیں دی جانے والی رقم دیا جائے اور زمنیوں کے معاوضوں کی مد میں درکار مزید رقم کےلئے این ایچ اے کو مراسلہ تحریر کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو بھی ہدایت کی کہ عطاءآباد پاور پروجیکٹ کے حوالے سے زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے سفارشات آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اس منصوبے میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ داریل تانگیر ایکسپریس وے کےلئے درکار زمینوں کے حوالے سے جلد سیکشن 4 کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ وزیر اعلیٰ ڈپٹی کمشنر نگر کو ہدایت کی کہ شاہراہ نگر پر جاری کام تیز کرنے کےلئے این ایل سی اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو مراسلہ لکھیں۔