گلگت، بجلی لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر عوام کا پارہ ہائی

 گلگت(نمائندہ کے پی این)دنیور کے شہریوں نے پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سی پیک روڈ دنیور مین چوک نماز جمعہ کے بعد دھرنا دیکر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے شدید احتجاج کیا گیا،شہریوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ ایک ماہ سے سوتیلی ماہ جیسا سلوک روا رکھا ہے انہوں صوبائی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم کی تکمیل ہونے کے باوجود پانی کی عدم فراہمی سے گھریلو خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ واٹر سپلائی اسکیم کے تحت گھروں میں نلکوں کو بنانا بھی شام تھا لیکن بہت سے گھروں میں نکجے بھی نہیں لگائے گئے ہیں اور جن گھروں میں واٹر سپلائی کے تحت کنگشن دی گئی ہے وہاں جب مرضی پانی کو بند کیا جاتا ہے اور جس کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں انہوں نے بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ دورانیہ میں اضافہ صرف دنیور میں جاتا ہے شیڈول کے مطابق بھی بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری عاجز آئے ہیں جس کی وجہ سے آج سی پیک روڈ پر علامتی دھرنا دیا ہے اگر حکومت نے دنیور کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک مزید روا رکھا تو مستقل طور پر سی پیک روڈ پر دھرنا دیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی فراہمی ماہ صیام میں بھی جاری رہا تو دنیور کے شہری اپنے اہل وعیال سمیت سی پیک روڈ میں دھرنا دیا جائیگا