گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان میں نئے اضلاع کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیئے گئے ہیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے عنایت اللہ کا کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تانگیر، شیر افضل کا ایڈمنسٹریٹر زکو و عشر، گلگت بلتستان سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین' اکرم خان کا سیٹلمنٹ آفیسر، گلگت سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، غلام علی کا ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن، سکردو سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، روندو اور اقبال جان کا ایس اینڈ جی اے ڈی سے تبادلہ کر کے ایڈمنسٹریٹر زکو و عشر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
