گلگت (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پندرہواں اجلاس، اہم فیصلے اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری گلگت۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پندرہواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا، وزیراعلی کے مشیر و معاونین، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں کئی ترقیاتی منصوبوں اور قانون سازی کی منظوری بھی دی گئی،جس میں واٹر یوزر ایسوسی ایشن ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی،جس کے تحت گلگت بلتستان میں پانی کے موثر استعمال اور مینجمنٹ کے لیے ایک جدید اور جامع نظام متعارف کرایا جائے گا۔اجلاس میں گلگت بلتستان آئی ٹی بورڈ 2024 کی منظوری دی گئی جس کے تحت نئے قائم شدہ آئی ٹی بورڈ کے لیے نجی اور سرکاری شعبے سے چار (04) اراکین کا انتخاب کیا گیا، جو ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔کیڈٹ کالج کے نئے کیمپس درنگداس گوہرآباد کے لیے سیکیورٹی عملے کی بھرتی، گلگت بلتستان فنانس ایکٹ 2024 میں ترامیم،منظور،جس سے ڈرائیونگ لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کی فیس سے متعلق ترامیم کی منظوری دی گئی، تاکہ عوام کو مزید سہولت دی جا سکے۔کابینہ اجلاس میں بارڈر پاس کے اجرا کے لیے معیاری طریقہ کار (SOPs) کی بھی منظوری دی گئی جو گلگت بلتستان اور ہمسایہ ملک چائنا کے درمیان نقل و حرکت کو آسان اور منظم بنانے کے لیے عملی قدم ہے۔اجلاس میں یونین کونسل تریشنگ چورت کے نام کی درستی کی منظوری سمیت، محکمہ صحت میں اسپیشلسٹ کیڈر کے لیے تین سطحی سروس اسٹرکچر کی منظوری، عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے ملازمین کے لئے مقامی چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں متعلقہ طبی ماہرین کے لیے اینستھیزیا الانس کی منظوریدی گئی۔اس کے علاہ شہید پل سکردو کے ساتھ فیملی پارک کا قیام،برٹش کونسل اور ہائر، ٹیکنیکل اور اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تین سینٹرز آف ایکسیلینس (SPOKE) کے قیام کا معاہدہ،شامل ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں لوکل چھٹیاںختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا قوم پرست ڈیم متاثرین کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں،وہ پیدل لانگ مارچ کریں یا ہیلی کاپٹر پر چلے جائیں حکومت کی صحت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،نام نہاد قوم پرستوں سے زیادہ ہمیں فکر ہے ڈیم متاثرین کے حوالے سے گلگت بلتستان پہلا صوبہ ہوگا جس میں ایجوکیشن اور ہیلتھ کی لوکل چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ حاجی گلبر خان حکومت نے قلیل مدت میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے عملی و انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے 24 گھنٹے غریبوں کی علاج و معالجہ ہر صورت ممکن بنانے کے لیے محکمہ صحت اور جدید تعلیم کے فروغ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم میں تمام لوکل چھٹیوں کو ختم کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جہاں پر لوکل چھٹیاں ختم ہونگی اس حوالے سے جلد حکومت باقاعدگی سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مسائل 2022 سے پینڈنگ میں تھے حکومت نے بے حوشی کے ڈاکٹروں کے دیرینہ مطالبے کو بھی حل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور ڈیم کے دیرینہ مطالبہ کے حل کے لیے وفاقی و صوبائی تین کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں امکانات ہیں کہ جلد ڈیم مسئلہ بھی حل ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیم مسلے کو حل کرنا چاہتی ہے لیکن نام نہاد قوم پرست رہنما ڈیم متاثرین کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں قوم پرست چلاس پیدل لانگ مارچ کریں یا ہیلی کاپٹر پر چلے جائیں حکومت کی صحت پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے آج دارالحکومت گلگت میں 20 گھنٹے کی بجلی لوڈشیڈنگ ہے عوام برداشت کریں اگلے سال 20 گھنٹے بجلی اور 4 گھنٹہ لوڈشیڈنگ ہو گی۔
