عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ موخر کرنے کافیصلہ

گلگت (پ ر)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی چیئرمین احسان علی ایڈوکیٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے دیامر دھرنے کے امیر مولانا حضرت اللہ کی اپیل پر دیامر لانگ مارچ کو فی الوقت موخر کیا ہے مولانا حضرت اللہ نے اس امید کا اظہار کیاتھا کی دیامر میں پیشرفت ہوسکتی ہے اور کوئی خوشخبری آسکتی ہے لہذا گلگت سے لانگ مارچ کو فی الحال موخر کریں مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں ہم آپ کو کال دینگے ۔ مولانا حضرت اللہ کی اپیل پر عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مزاکرات میں ناکامی کی صورت میں پوری طاقت کیساتھ دس اضلاع سے دیامر کی طرف لانگ مارچ شروع کیا جائیگا۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے قافلے بالخصوص بلتستان ڈویژن سے چیئرمین بلتستان نجف علی اور چیئرمین کھرمنگ کامریڈ شبیر مایار کی قیادت میں گلگت پہنچنے والے قافلے ، غذر یاسین سے اسلم انقلابی اور شیرنادر شاہی کی قیادت میں آنے والے قافلے اور دیگر اضلاع کے قافلوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہنزہ ، نگر ، استور ، داریل تانگیر سمیت دیگر علاقوں کے قافلے جو کل صبح گلگت کی طرف روانہ ہونے والے تھے انکا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص یوتھ اور طلبا جنکا جذبہ دیامر لانگ مارچ کیلئے عروج پر تھا انکے جذبے اور بیداری کو سلام پیش کرتے ہیں تمام اضلاع کے قافلوں اور عوام ، نوجوان اور طلبا کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ اگلی کال کا انتظار کریں امید ہے کہ حکمران نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے دیامر کی عوام کے تمام مطالبات کو فوری تسلیم کرینگے اور اگر مذاکرات کے نام پر دیامر کے عوام کا مزید امتحان لیا گیا تو گلگت بلتستان کی عوام کا ایسا طوفان آئیگا کہ حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی عوام گلگت بلتستان اسی اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں انشااللہ اس بیداری اور اتحاد سے گلگت بلتستان کے غصب شدہ حقوق کو حاصل کرینگے۔