ڈیم متاثرین کے مطالبات فوری منظور کیے جائیں،رکن کونسل کا وزیراعظم کو خط

یاسین (معراج علی شاہ)چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ نے دیامیر بھاشا ڈیم متاثرین کے احتجاج کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو خط ارسال کر دیا۔ خط میں ایوب شاہ نے کہا کہ متاثرین کے 31 جائز مطالبات جیسے کہ مناسب معاوضہ، آبادکاری اور روزگار کی فراہمی کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو نہ صرف علاقے کی ترقی متاثر ہوگی بلکہ دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی کامیابی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ چیئرمین نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس مسئلے کو جلد اور منصفانہ طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔