گلگت(سٹاف رپورٹر)محکمہ منرل اینڈ مائینگ کا مائنیز کمیٹی کا اجلاس ،دیامر ،استور،نگر،گلگت اور ضلع غذر مائینگ لیزز پر تفصیلی بحث ہوئی،اجلاس میں 2017 تا 2025 تک لیز لے کر کام نہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 5 لیز کے لائیسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا،حکومت نے جن کمپنیوں کو مائینگ لیز دی ہیں قانون کے مطابق متعلقہ کمپنیاں کام کریں صرف لیز کے حد تک لیز لینے والی تمام کمپنیوں کے لائیسنس منسوخ کرکے باضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے گا ڈائریکٹر معدنیات احمد خان نے واضح احکامات جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ منرل اینڈ مائننگ کا ایڈیشنل سیکرٹری و ڈائریکٹر معدنیات کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری قانون ،سٹیسلمنٹ اور ڈی ڈی منرل شریک ہوئے اجلاس میں گلگت،دیامر،استور، ہنزہ اور ضلع غزر کے لیز کیسزز زیر بحث آئے اجلاس میں 2017 تا 2025 تک کے پرانے کیسزز جن میں تقریبا 80 لیزز پر بحث ہوئی کمیٹی نے ان میں سے دیگر کے لائیسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ دیگر کے کاغذات جمع ہے ان کی جانچ پڑتال کی جائے گی کہ انکے ڈاکومنٹس قانون کے مطابق ہیں یا نہیں،ابتدائی مرحلے میں 5 لیز کو منسوخ کرکے قانونی کارروائی کرنے پر غور شروع کیا گیا ڈائریکٹر معدنیات احمد خان نے کہا کہ حکومت نے مائینگ کے لیے پالیسی واضح کر دیا ہے غیر قانونی مائینگ کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ 2017 سے 2025 تک زیر التوا کیسزز کو زیر بحث لایا جائے گا
