گلگت (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت گلگت بلتستان میں 45 ڈاکٹروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ہدایت حسین کو بطور ڈی ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، جبکہ ڈاکٹر محمد زعیم ضیا کو پرنسپل ایچ آر ڈی سی گلگت مقرر کیا گیا ہے، جو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ آفس گلگت بلتستان کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ اس طرح ڈاکٹر سید ذاکر حسین کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر شمشاد بیگم کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے بیسن ہسپتال، ڈاکٹر سائمہ اختر کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر نسیم فاطمہ کو تین ماہ کے لیے سٹی ہسپتال گلگت سے ہنزہ، ڈاکٹر حمید عالم کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے بیسن ہسپتال، ڈاکٹر فرحین خان کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر فریدہ بتول کو سٹی ہسپتال گلگت سے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، ڈاکٹر ثناور عباس کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر معراج احمد رانا کو سٹی ہسپتال گلگت سے استور ہسپتال، ڈاکٹر سدف کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر حنا خان کو بیسن ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر احسان علی کو گاہکوچ ہسپتال سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر انعام اللہ خان کو انتظامی امور کی ذمداری کے ساتھ ہنزہ ہسپتال سے گوجال سول ہسپتال، ڈاکٹر بختاور زہرا کو سٹی ہسپتال گلگت سے استور ہسپتال، ڈاکٹر ماریہ جان کو دوبارہ ہنزہ ہسپتال، ڈاکٹر مالیحہ امین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو، ڈاکٹر توسف عباس کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، ڈاکٹر وجاہت حسین کو کنسلٹنٹ پیڈیاٹرکس کے طور پر پی ایچ کیو ہسپتال گلگت ، ڈاکٹر سیدہ فاطمہ زہرہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال استور، ڈاکٹر زینب ناصر کو ایس ایس جی ٹی ایچ گلگت، ڈاکٹر بشری پروین کو سی ایچ بیسن، اور ڈاکٹر عائشہ حیات کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، ان تبادلوں کا مقصد طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانا اور عوام کو معیاری صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔
