سکردو(سٹی رپورٹر)شغر تھنگ روڈ ٹینڈر کیلئے9 کمپنیوں کے ٹھیکیداروں اور متعلقہ کنسلٹنٹس نے کاغذات پی ڈی شغر تھنگ پراجیکٹ انجینئر عامر اور دیگر ممبران کے سامنے پیش کی پیر کے روز متعلقہ کمپنیوں کے کنسلٹنٹس نے متعلقہ منصوبے سے متعلق کاغذات پیش کئے شغرتھنگ استور روڈ کے پی ڈی انجینئر عامر حسین اور کمیٹی ممبر انجینئر شاہد حسین ایکسین بی اینڈ آر خپلو ودیگر نے ان کاغذات کا جانچ پڑتال کی اس موقع پر انجینئر عامر حسین نے کہاکہ شغر تھنگ استور روڈ قومی نوعیت کا ایک غیر معمولی منصوبہ ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے اربوں کی لاگت خرچ کر رہی ہے پہلے فیز کے تحت اس منصوبے کا آغاز جلد ہو گا آج کاروائی اس اہم بڑے پراجیکٹ کا نقطہ آغاز ہے شغرتھنگ استور روڈ کے منصوبے میں تمام کاروائی شفافیت کے ساتھ عمل میں لائی جارہی ہے اور پراجیکٹ میں کسی قسم کی کوتاہی کہیں پر بھی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ شغر تھنگ استور روڈ سیاحت تجارت آمد ورفت اور دیگر شعبوں میں ایک نیا باب کا آغاز ہے اور ہماری عوامی سطح پر بھی اس منصوبے کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اس کی تکمیل کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں پورے ملک سے 9 بڑی کمپنیوں نے دلچسپی لی ہے دوسری طرف عوامی حلقوں نے بھی اس اہم منصوبے کے ٹھیکے کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہونے پر سراہا ہے اورتوقع ظاہر کی ہے کہ اس روڈ پر جلد از جلد کام کا آغازہوگا اور معیاری کام کیلئے تمام ذمہ دار اداروں کو کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے
