چیمپئنزٹرافی، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں آج (منگل کو) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی ۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبابووما نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ٹیم ہمیشہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں بہترین ریکارڈ رکھتے ہیں، آسٹریلین کی فرنٹ لائن بالرز دستیاب نہیں تاہم انہیں آسان حریف نہیں کہا جاسکتا، راولپنڈی میں پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے اور اچھا اسکور لگانے کی کوشش کریں گے۔ وہ آج منگل کو آسٹریلیا کیخلاف آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے میچ سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ۔ٹیمبابووما نے بتایا کہ ہینری کلاسن پریکٹس میچ حصہ لے رہے ہیں ، میچ کھیلنے کا فیصلہ آج کیاجائےگا ۔انہوں نے کہا راولپنڈی میں اوس اپنا کردار ادا کرےگی۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پہلے میچ میں بتادیاکہ میچ ونرز موجود ہیں ۔انہوں نے کہا ہمار چیمپیئنز ٹرافی میں فائنل کھیلنے کے امکانات اچھے ہیں۔ دریں اثنا آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی ایلیکس کیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف میچ کے درمیان میں علم نہیں تھا کی ریکارڈ بنے گا،جوش انگلس اور میں نے اچھی پارٹنر شپ کی،جب پانچ اوور رہ گئے تھے تو یقین تھا کہ ہدف کا تعاقب کرلیں گے۔انہوں نے کہا 2022میں بھی آئے اور پنڈی سٹیڈیم می کھیل چکے ہیں۔نیوزی لینڈ بنگلہ دیش میچ کو بھی دیکھیں گے۔انہوں نے کہا اسلام آباد میں انجوائے کر رہے ہیں۔ بہت اچھا موسم اور کرکٹ ہوتی ہے یہاں میں کیپنگ کے ساتھ ساتھ اب فیلڈنگ کو بھی انجوائے کر رہا ہوں ۔الیکس کیری نے کہا جنوبی افریقہ کیخلاف ایک بڑا سکور کرنے کی کوشش کرینگے ۔ جنوبی افریقہ اچھی ٹیم ہے ان دنوں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اس موقع پر ٹیم میں تبدیلی کے حق میں نہیں وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھیں گے ۔انہوں نے کہا پاکستان میں بڑے سکور ہو رہے چار سو کا بھی سوچ رہے ہیں۔