سکردو (چیف رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہاہیکہ گلگت بلتستان کی تمام جماعتیں باضمیر پڑھے لکھے باکردار لوگوں کو اسمبلی میں بھیجیں تو ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں ہمارا مقصد علاقے کے حقوق کا تحفظ ہے ہم نے دیکھنا ہے کہ حقوق کا تحفظ کس طرح سے کیا جانا ہے؟ جب تک ہم دوسروں کے اشاروں پر بندے اسمبلی بھیجتے رہیں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے اس لئے گلگت بلتستان کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ پڑھے لکھے اچھے باکردار لوگوں کو اسمبلی میں بھیجیں یادگار چوک پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی نظام کی مضبوطی کیلئے جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا آج بھی ہم ڈکٹیشن کی سیاست کرتے رہیں گے تو ہمارا کیا بنے گا ؟ ہمیں اپنی مرضی سے بندے اسمبلی میں بھیجنا ہونگے ورنہ ہمارے حقوق غصب ہوتے رہیں گے ہمیں سیاسی معاشی ترقی کیلئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا انہوں نے کہاکہ دیامر ڈیم کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں یہ لوگ صرف ہمارے بھائی نہیں جان بھی ہیں ان کے مطالبات منظور کرنا ہوں گے جب تک متاثرین دیامر ڈیم کے مطالبات منظور نہیں ہوجاتے ہم میدان میں کھڑے رہیں گے حکومت کو چاہیئے کہ وہ دیامر ڈیم متاثرین کی کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو فی الفور منظور کرے ورنہ ہم بھی دیامر کی طرف رخ کریں گے انہوں نے کہاکہ اتحاد امت ہمارا منشور ہے شیعہ سنی نوربخشی اور اسماعیلی متحد ہوچکے ہیں ہم ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھ چکے ہیں کبھی آپس میں نہیں لڑیں گے ہم ظالموں کے خلاف قیام کریں گے مظلوموں کے حق میں کھڑے ہونگے انہوں نے کہاکہ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کی وطن واپسی مسلمانوں کی فتح ہے ہم ڈٹے رہیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
