اسلام آباد (پ ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے والنٹیئر فورس کے زیر اہتمام منعقدہ ولڈرنس کانگریس ہائکینگ ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ترجمان صوبائی حکومت نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صحت مند نوجوان ہی آنے والے وقت کا مقابلہ کریں گے ، اس نوعیت کے ایونٹس کے ذریعے نوجوانوں میں لیڈرشپ کی خوبیوں کو بڑھایا جا سکتا ہے ، نوجوانوں میں مختلف علاقوں اور زبانوں کے تنوع کو مواقعوں میں بدلنے کیلئے اس طرح کی سرگرمیاں کارآمد ثابت ہوتی ہیں ، ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے مستقبل کی خوبصورت امید اور حوصلہ مہیا کیا جا سکتا ہے، آج کی نوجوان نسل نے کل کو ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے اسلئے انکے کاندھوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کی حقیقت اور اس میں بہتری لانے کے ہنر کو سمجھیں اور جہد مسلسل کے ساتھ آگے بڑھیں ۔کامیاب ایونٹ کے بعد شرکا مین سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
