پبلک فیسلیٹیشن سنٹر کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

گلگت (پ ر) چیف سیکر ٹری گلگت  بلتستان ابرار احمد مرزا نے اے سی آفس میں قائم پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کا  اے سی ایس مشتاق احمد اور سیکرٹری خزانہ عزیز اللہ جمالی کے ہمراہ دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری گلگت  بلتستان نے پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے قائم پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کے حوالے سے چیف سیکر ٹری گلگت  بلتستان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کا قیام عمل میں لانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا ہے اس سینٹر میں عوام کو تمام اہم سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کئے جائینگے جن میں گاڑیوں کے چالان کی ادائیگی ڈومسائل سر ٹیفکیٹ ، اسلحہ لائسنس کے اجرا اور دیگر متعلقہ سرکاری امور میں انجام دہی شامل ہیں اس طرح سے شہریوں کے لئے آسان شفاف اور تیز تر سروس دی جائیگی اب  مختلف محکموں کے دفاتر کے چکر  لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی مزید اس سینٹر کو اب گریڈ کرنے کی ضرورت ہے جس سے عوام الناس کو جدید سہولیات فراہم ہو نگے ۔ اے سی ایس مشتاق احمد نے بھی چیف سیکر ٹری گلگت  بلتستان کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پبلک فیسیلیٹیشن سینٹرکو اب گریڈ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم ہو سکے اس کے علاوہ واش روم بھی تعمیر کرائیں ۔