سکردو(سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے جمعہ کے روز دیامر بھاشہ ڈیم متاثرین کے نمائندے معروف عالم دین مولانا فرمان ولی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس موقع پر آغا علی رضوی نے مولانا فرمان ولی سے کہاکہ ہم دیامر میں جاری دھرنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور ان تمام مطالبات کی بھی حمایت کرتے ہیں ہم ہمیشہ مظلوم کے حامی اور ظالم کے خلاف کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے میں نے شروع دن ہی اپنے موقف سے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے دیامر میں دھرنے میں موجود مظاہرین کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ہم اپنے حقوق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنے حق کے لئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں دیامر عوام حکم کریں تو ہم سکردو سے پیدل مارچ کرنے کیلئے تیار ہیں یا یہ کہیں کہ ہم سکردو میں دھرنا دیں تو ہم دھرنا دینے کیلئے تیار ہیں ہم دیامر کے عوام کے حکم کے متظر ہیں وہ جو کہیں گے ہم کریں گے اس موقع پر مولانا فرمان ولی نے آغا سید علی رضوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ گلگت بلتستان کے مظلوم ومحکوم عوام کی توانا آواز ہیں اور ہمیشہ مظلوموں کا حامی رہے ہیں اور عوامی حقوق کے لئے مہینوں دھرنوں پر بیٹھے رہے ہیں ہم اپنی کمیٹی سے صلاح مشورہ کر کے بتائیں گے اور عوام جو مشورہ دیں اس سے آگاہ کیا جائے گا ہمیں آپ سے اور بلتستان کے عوام سے امید ہے کہ آپ ہمارا ساتھ پہلے بھی دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے
