آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ افغانستان نے 30 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم 52 اور ویان ملڈر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پروٹیز کی جانب سے اوپنر رائن رکلٹن نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان ٹیمبا بووما 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راسی وان ڈیر ڈوسن نے 52 اور ڈیوڈ ملر نے 14 رنز بنائے جبکہ مارکو جانسن صفر پر پویلین لوٹے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فضل حق فاروقی، عظمت اللہ عمر زئی اور نور احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔