ہمارے پولیس کے جوان گلگت بلتستان کے ہر علاقے میں عوام کی خدمت میں چوکس کھڑے ہیں،شمس الحق لون

 گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان پولیس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور شگرتھانگ پاور پروجیکٹ-2024 کے ایس جیز کی پاسنگ آٹ پریڈ پولیس ٹریننگ کالج سکوار میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون تھے اس موقع پر خطاب کر وزیر داخلہ نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس ملک بھر میں سب سے مثالی فورس ہے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں پولیس پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیںپولیس جب وردی پہنتے ہیں تو ان پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں خدا را اس وردی کی عزت کا لاج رکھیں اور وردی کی عزت کو مذید چار چاند لگانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جب بھی نیشنل سطح پر کسی تقریب یا میٹنگ میں گلگت بلتستان پولیس کا ذکر ہو جاتا ہے تو ہمارا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔ انہوں کہا کہ ملک میں مختلف فورسز جن میں آرمی، رینجرز، ایف سی اور گلگت بلتستان میں جی بی اسکاوٹس بھی امن امان کی برقراری کے لئے خدمات سر انجام دے رہے گلگت بلتستان پولیس کا Status ان سب فورسز کے برابر ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پولیس کے جوان گلگت بلتستان کے ہر علاقے میں عوام کی خدمت میں چوکس کھڑے ہیں جس کی وجہ سے عوام اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتی ہے۔ گلگت بلتستان پولیس ملک بھر میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والی پولیس فورس ہے جس طرح سے آپ خطے میں آنے والے سیاحوں کی خدمت کر رہے ہیں امید ہے کہ آپ اپنی خدمات کو جاری و ساری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کی ضروریات کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ گزشتہ پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کی طرف سے کئے گئے تمام اعلانات کو ہر حال میں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ پریڈ گراونڈ میں شیڈ لگانے پر جتنے بھی اخراجات آجاتے ہیں وہ وزارت داخلہ سے ادا کئے جائیں گے۔ انہوں نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور جوانوں کو مبارک باد دی۔ اس سے پہلے کمانڈنٹ پولیس ٹرینگ کالج طاہرہ یعسوب نے سپاس نامہ پیش کیا اور مہمانوں کو پولیس ٹریننگ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس سے پہلے مہمان خصوصی وزیر داخلہ شمس الحق لوں ٹرینگ کالج پہنچے تو ان کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا ۔ ڈی آئی جی فرمان علی ، ڈی آئی جی راجہ مرزا حسن اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج طاہرہ یعسوب نے ان کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی ۔ وزیر داخلہ شمس الحق لون نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا ۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج طاہرہ یعسوب نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں سے حلف لیا۔ دوران تربیت نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور جوانوں کو مہمان خصوصی نے اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کئے۔ اس کے بعد جوانوں نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمانوں کو سلامی دی۔ یاد رہے کہ چار ماہ پر مشتمل ٹریننگ میں کل 170 آفیسران/جوانوں نے شرکت کی جس میں اپر کلاس کورس کے 23 افیسران، انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کے 36 جوان ، لوئر کلاس کورس کے 39 جوان، پولیس بینڈ کے 20 جوان اور کچورا شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کے 12 جوان بھی شامل تھے۔ تقریب میں ہوم سیکریٹری علی اصغر، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ، ڈی آئی جی فرمان علی، ڈی آئی جی راجہ مرزا حسن، پولیس آفیسران اور جوانوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی