حکومت عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کیلئے پرعزم، ایمان شاہ

  گلگت(پ ر)معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک سے ملاقات کی۔اس موقع پر معاون خصوصی نے دلدار احمد ملک کو سیکریٹری اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں محکمانہ امور، میڈیا کی بہتری اور حکومتی پالیسیوں کی موثر تشہیر سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اطلاعات کے نظام کو مزید فعال اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات باہمی ہم آہنگی اور تعاون کے نئے امکانات پیدا کرنے کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔