یوٹیلٹی سٹورز کے 64ڈیلی ویجز ملازمین فارغ

  گلگت( نامہ نگار)وفاقی حکومت کا سرکاری اداروں کی ڈاون سائزنگ کے اثرات گلگت بلتستان تک پہنچ گئے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے گلگت بلتستان کے 64 ڈیلی ویجرز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں پورے پاکستان سے کم و بیش تین ہزار ڈیلی ویجرز ملازمین کو نکال دیا تھا۔ زرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ ملازمین کو بھی نکالے کا امکان ہے۔ یاد رہے نوکریوں سے نکالے گئے ملازمین پچھلے دس سے پندرہ سالوں سے روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کررہے تھے، اور وہ ریگولر ہونے کے منتظر تھے۔ نکالنے جانے والے ملازمین نے گزشتہ دنوں احتجاج ریکارڈ کروایا تھا جبکہ ملازمین نے اپنی نوکریوں کو بچانے کے لئے چیف کورٹ گلگت میں پٹیشن دائر کر رکھا ہے۔