گلگت(پ ر)کلکٹر گلگت امیر اعظم حمزہ نے بحکم چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور لینڈ ریفارم کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے سال 2002 میں مکمل ہونے والی بندوبست کے بعد ریونیو ریکارڈ میں ہونے والے غیر قانونی 1618 انتقالات جن کے ذریعے اراضیات کو غیر قانونی طور پر مختلف اشخاص کو منتقل کیا گیا تھا ان تمام انتقالات منسوخ کر دیا۔ ان انتقالات میں سے 1459 کا تعلق تحصیل گلگت، 70کا تعلق تحصیل دنیور اور 89 انتقالات کا تعلق تحصیل جگلوٹ سے ہیں۔ کلکٹر / ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کی جانب سے اب تک 2063 غیر قانونی انتقالات منسوخ کئے گئے ہیں۔ کلکٹر گلگت نے جعلی انتقالات کی منسوخی کے بعد ریونیو ریکارڈ میں کی گئی مبینہ ٹمپرنگ کی چھان بین کا حکم دے دیا اور انکوائری کمیٹی تشکیل دی جوکہ آئندہ چند دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ اس موقع پر کلکٹر / ڈپٹی کمشنر گلگت کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا اور ان کے ساتھ ملوث افراد کو مزید کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائیگا اور انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ واضح رہے کہ کلکٹر گلگت امیر اعظم حمزہ نے گلگت بلتستان کی تاریخ میں سب سے بڑا اپریشن کیا ہے گلگت بلتستان میں لینڈ مافیاز کے خلاف جنہوں نے گلگت بلتستان کی زمینوں کو اکھاڑ بچھاڑ کر رکھ دیا تھا ڈپٹی کمشنر گلگت نے مافیاز کے خلاف اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لینڈ مافیاز کے خلاف جرآت مندانہ اقدامات اٹھا تے ہو ئے مافیاز کو قانون کے شکنجے میں لایا ہے
