چار نئے اضلاع کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی اسامیاں تخلیق

 گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان کے 4 نئے اضلاع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی پوسٹیں تخلیق کر دی گئی ہیں محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات سے تینوں ڈویژن کے کمشنرز کے نام جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق چار نئے اسٹیشنز داریل' تانگیر' روندو اور گوپس یاسین میں ڈپٹی کمشنرز کی 4 پوسٹوں کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (BS-18) کے طور پر دوبارہ نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کابینہ نے 4 نئے اضلاع کی منظوری دی تھی جس پر عملدرآمد جاری ہے۔