لاہور(پ ر) ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہاہے کہ ہمیں شناخت اور اخلاقی بحران سے نکلنے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک نظریاتی اساس پر مستحکم ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ فیڈریشن سے گلگت بلتستان کو سب سے زیادہ شکایتیں ہیں ، ہم نے خود آزادی لی اور بائی چوائس پاکستانی ہیں لیکن اسکے باوجود ہم سب سے زیادہ نظریہ پاکستان اور استحکام پاکستان کی بات کرتے ہیں ، ملک کے دیگر صوبے باقاعدہ آئین کا حصہ سب سے زیادہ شکایتیں بھی وہ کر رہے ہیں ، تکمیل پاکستان کا تقاضا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئین میں ضم کیا جائے ، ہم ہزار شکایتوں کے بعد بھی پاکستان کی بات کرتے ہیں اسی طرح دیگر صوبوں کے لوگوں کو بھی استحکام پاکستان کی بات کرنی چاہیے ، جب ملک مضبوط ہوگا تو مسائل بھی کم ہوں گے ،ہمیں سیاسی و علاقائی مفادات کیلئے ملک کا نقصان نہیں کرنا چاہئے ۔ پیر سید ہارون گیلانی صاحب گلگت بلتستان کی عوام کا مقدمہ ہر جگہ احسن انداز سے پیش کر رہے ہیں جس پر ہم انکے دل کی عمیق گہرائیوں سے شکرگزار ہیں ۔ مستحکم پاکستان بنانے کیلئے ہمیں فرقہ وارانہ و صوبائی تعصبات سے باہر نکلنا ہوگا ۔
