گلگت بلتستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون کیلئے مختلف تجاویز پر غور

اسلام آباد (پ ر) سابق وزیر اعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی کرغزستان کے ہائی کمشنر آویز بک اتھک ہانو سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں کرغزستان، سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان تجارتی راہداری اور سیاحت کے فروغ کیلئے اہم تجاویز کا تبادلہ خیا ل کیا گیا، گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے حکومتوں کے درمیان پروٹوکول معاہدے طرز پر کرغزستان کے سرحدی شہری علاقے اور گلگت بلتستان حکومتوں کے درمیان سیاحت، تجارت، مائینگ اینڈ منرل اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے عوام کی طرز زندگی بہتر بنانے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے ممکنہ معاہدے کے نکات پر تفصیلی گفتگو اور اپنے اپنے مرکزی حکومتوں سے باقاعدہ مشاورت سے آگے بڑھنے اور پامیر بلٹ کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کرغزستان کے ہائی کمشنر نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے عوام آکر دیکھیں کہ کرغزستان میں کس طرح پہاڑوں اور پہاڑی طرز زندگی کو کس طرح تحفظ دیا گیا ہے اور کرغزستان کے لوگ گلگت بلتستان آئیں اور یہاں لوگوں کے تجربات سے سیکھیں اور دونوں علاقے کے عوام سیاحت کاروبار اور مائننگ اور منرل اور دیگر معاملات کو آگے بڑھائیں اور جس طرح گلگت بلتستان اور سنکیانگ کا معاہدہ ایک اہم دستاویز ہے جس نے خطے کے عوام کی زندگی بدل دی ہے اس معاہدے میں کرغزستان کو بھی شامل کرکے تینوں ممالک کے سرحدی شہری علاقوں کے عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا سکتا ہے۔اس عمل سے ان علاقوں کی لوگوں کی معیاد زندگی میں اضافہ ہوگا اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ کے ہم اپنے مستقبل کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکو اور پاکستان کی کمپنی این ایل سی جو کہ گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے درمیان اپنی خدمات ادا کررہی ہیں ان دونوں کمپنیوں کی خدمات کو کرغزستان تک توسیع دینے کے مواقعوں پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ان ممکنہ تجاویز دونوں حکومتوں کے سامنے رکھا جائیگا دونوں حکومتوں کی منظوری سے آگے بڑھا جائیگا۔اور ایک معاہدے کو ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اس سال گلگت بلتستان اور کرغزستان کے وفود ایک دوسروں کے علاقوں کا دورہ کریں گے۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں مسلم ممالک ہیں اور پامیر بلٹ کے عوام کے تاریخی رشتوں کو مزید کرنے کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا اور بات چیت کے زریعے تمام ممکنہ مواقعوں کو آگے بڑھایا جاے گاکرغزستان کے ہائی کمشنر نے سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے وژن اور تجاویز کو سراہا اور تمام تجاویز کو مثبت اور قابل عمل قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔