غذر، مقامی شخص کو اغواءکرنے کی کوشش، تین ملزمان گرفتار

غذر (بیورو رپورٹ)ایمت اشکومن سے مقامی شخص کو اغوا کرکے بعد راستے میں چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کو چٹور کھنڈ اشکومن تھانہ پولیس نے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے پولیس نے ملزمان کے نام ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان اعجاز احمد ، عابد حسین ساکن دیامر درایل اور ملوک ساکن دہمیل گوپس حال مقیم داماس کھاری کے خلاف اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ چٹور کھنڈ منتقل کردیا ہے۔ مقام ایس ایچ او تھانہ چٹورکھنڈ اے ایس آئی رجاالحق وعملہ تھانہ چٹورکھنڈ انویسٹیگیشن آفیسر ایس آئی پی محمد دیدار کی زیر نگرانی ملزمان کو گرفتار کیا جا کر بعد اختتام تفتیش جیل منتقل کیا کیا۔