ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری سے سوشل میڈیا پر ہلچل

 ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر کی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم یا گانا شوٹ کرنے سے متعلق چے میگوئیاں ہو رہی تھیں جس پر دونوں کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے مہر ثبت کر دی ہے۔بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کے ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی افواہیں گرم تھیں، لیکن دونوں جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نے ایک جیسے منظر کو صارفین کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ مداحوں نے اسٹوری پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں کی ممکنہ اسکرین شیئرنگ کے بارے میں قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔صارفین دونوں فنکاروں کی کولیبریشن کو فلم یا کسی سونگ کی شوٹ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کبھی میں کبھی تم کی شرجینا کو دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں اور مختلف انداز سے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔