گلگت(پ ر)گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی کابینہ و ممبران کے وفد نے صدر جی بی این ایس ارشد ولی کی قیادت میں نئے سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار ملک سے ملاقات کی اس موقع پر گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جانب سے نئے سیکرٹری اطلاعات کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار ملک سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مقامی اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے بارے میں سکیرٹری اطلاعات کو آگاہ کیا گیا سیکرٹری اطلاعات دلدار ملک نے گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نمائندہ وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو ریاست کی چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے مضبوط اور آزاد میڈیا ریاست کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے ساتھ سے ملکر مقامی اخباری صنعت کے مسائل کم کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرینگے میڈیا ریاست کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ،باہمی اتفاق رائے اور مشاورت سے مقامی اخباری صنعت میں اصلاحات لاکر بہتری لانے میں کردار ادا کرینگے ۔ سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار ملک نے مقامی اخباری صنعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے اخبارات اصلاحی صحافت کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے مقامی اخباری صنعت کے ساتھ مل کر ریاست کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قدم اٹھایا جائے گا، موقع پر صدر گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی ارشد ولی اور مشیر جی بی این ایس راجہ شاہ سطان نے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ نئء میڈیا پالیسی کی منظوری قوانین میں تبدیلی سے ہی مقامی اخباری صنعت کی ترقی ممکن ہے جس پر سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ جلد میڈیا پالیسی کی منظوری کے لیے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرکے سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کریں گے، اس حوالے سے جلد میٹنگ رکھیں گے اور اگلے کیبنٹ اجلاس میں ڈرافٹ تیار کر کے پیش کرنے کی کوشش کرینگے آخر میں صدر گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی ارشد ولی نے سیکرٹری اطلاعات دلدار ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے سیکرٹری اطلاعات محکمہ اطلاعات اور اخباری صنعت کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرینگے اس ملاقات میں گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری منظور حسین ،سیکرٹری اطلاعات امتیاز گلاب بگورو اور سابق صدر گلگت بلتستان نیوز پیپرز گوہر ایوب بھی شریک تھے۔
