گلگت(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان سے متاثرین ائیرپورٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین ایئرپورٹ کے مختار خاص ظہور احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر امور کشمیر امیرمقام، جو ایئرپورٹ کے حوالے سے قائم ہونے والی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، سے کہا کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے کیونکہ متاثرین ائیرپورٹ نے دو بارہ عید تک کی ڈیڈ لائن دی ہے اور عید کے بعد متاثرین نے دوبارہ دھرنے کی جانب جانا ہے۔جس پر وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان امیر مقام نے منسٹری کو فوری طور پر میٹنگ بلانے کا حکم دیا ہے ،متاثرین ایئرپورٹ کے حوالے سے وزیر قانون غلام محمد نے امیر مقام کو رائے دی ہے کہ ایئرپورٹ کیس کو وزیراعظم کو بھجوا یا جائے تاکہ وزیر اعظم مسئلے کے حل کے لئے وفاقی وزارت خزانہ کو حکم جاری کرسکیں، صوبائی حکومت صرف اس وقت وکیل کے طور پر وفاق میں کام کررہی ہے اور جی بی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ان کا حق مل جائے۔
