سکردو(اسحاق جلال)حسب سابق امسال بھی ملک بھر کی طرح بلتستان کے چاروں اضلاع میں بھی شب برات انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی جگہ جگہ محافل میلاد منعقد کی گئیں ہزاروں لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر موم بتیاں روشن کیں اور ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں قبروں پر لوگوں نے قرآن مجید کی تلاوت کی شب برات کے موقع پر گھروں میں خصوصی پکوان تیار کئے گئے قبرستانوں میں نیاز تقسیم کی گئی مساجد امام بارگاہوں پہاڑوں پر چراغاں کیا گیا ہزاروں فرزندان اسلام نے مساجد میں سر بسجود ہوکر گڑ گڑا کر گناہوں کی بخشش کیلئے دعائیں مانگیں سکردو میں شب برات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
