گلگت(سٹاف رپورٹر)دلدار احمد ملک سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی ایم ایس گروپ گریڈ 19 کے آفیسر دلدار احمد ملک کا محکمہ جیل خانہ جات کے انسپکٹر جنرل سے تبادلہ کر کے محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کی زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل میر وقار احمد کو محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
