سہ فریقی کرکٹ سیریز کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغا کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے 352 رنز کے تعاقب میں مقررہ ہدف 49 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرکے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ محمد رضوان اور سلمان آغا کے درمیان 260رنز کی پارٹنر شپ رہی،پاکستان نے ون ڈے میں اپنا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا
