پیکا ایکٹ کے ذریعے زبان بندی نہیں ہونی چاہیے،انجینئر انور

 سکردو(محمد اسحاق جلال)صوبائی وزیر زراعت انجینئر انور نے کہاہے کہ پیکا ایکٹ کو واپس لیا جانا چاہیئے اور قانون میں ترمیم ہونی چاہیئے ترمیم کے ذریعے سب کیلئے قابل قبول قانون بنایا جانا چاہیئے زبان بندی کسی بھی صورت میں نہیں ہونی چاہیئے مخالفین پیکا ایکٹ کی اڑ میں ہماری جماعت کو ٹارگٹ کررہے ہیں اس لئے ہماری گذارش ہے کہ ایکٹ میں ترمیم کی جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر قانون سازی کی جائے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیکا ایکٹ کے خلاف پورے ملک میں صحافی وکلا اور سول سوسائٹی کے لوگ احتجاج کررہے ہیں اور خطے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے افراتفری کا ماحول ہے حکومت سے ہماری درخواست ہے کہ وہ پیکا ایکٹ واپس لے قانون سازی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر کی جائے پیکا ایکٹ کو تسلیم کرنے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جمہوری جماعت ہے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں پیکا ایکٹ کی وجہ سے ہماری جماعت کی بدنامی ہورہی ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ پیکا ایکٹ کو فوری واپس لیا جائے تاکہ جماعت پر کسی قسم کی انگلی نہ اٹھے امید ہے کہ حکومت ہماری درخواست پر ہمدردانہ غور کرے گی۔