پرنس رحیم کی تخت نشینی نئے دور کاآغاز،مہدی شاہ

دبئی(پ ر)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے شیعہ امامی اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی تخت نشینی کے موقع پر دنیا بھر کے اسماعیلیوں اور خصوصا گلگت بلتستان کی اسماعیلی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی قیادت اسماعیلی کمیونٹی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو ترقی، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گی۔ گورنرگلگت بلتستان نے کہا کہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے تحت جاری تعلیمی، صحت اور سماجی ترقی کے منصوبے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بے حد اہم ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مزید وسعت اختیار کریں گے۔گورنر مہدی شاہ نے اس موقع پر دعا کی کہ ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی قیادت میں دنیا بھر میں امن، ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں اور امید ظاہر کیا کہ ہز ہایئنس پرنس رحیم آغاخان اپنے والد پرنس کریم آغاخان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گلگت بلتستان میں مزید ڈولپمنٹ کے کام کو اپنے اداروں کے ذریعے آگے بڑھائےں گے۔