شاہراہ قراقرم پر کار کو حادثہ ،میاں بیوی جاں بحق

 گلگت(سٹاف رپورٹر)ہنزہ سے لاہور جانے والی کار شاہراہ قراقرم پٹن کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ جوہر ٹاﺅن لاہور کے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق قراقرم ہائی وے پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جوہر ٹاﺅن، لاہور کے رہائشی میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق، متاثرہ گاڑی ہنزہ سے لاہور جا رہی تھی جب پٹن، کوہستان کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاشوں کو نکال کر آبائی علاقے لاہور روانہ کر دیا۔پٹن پولیس کے مطابق، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔