گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اسماعیلی کمیونٹی کو پرنس رحیم آغا خان پنجم کی یوم امامت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرنس رحیم آغا خان ہزہائنس پرنس کریم آغا خان (مرحوم) کے مشن اور ویژن کے مطابق دنیا بھر خصوصاً گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی اور فلاح انسانیت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ تمام اسماعیلی کمیونٹی کےلئے پرنس رحیم کی امامت کا دن باعث مسرت ہے۔ ہم اپنے اسماعیلی کمیونٹی کو اس موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پرنس رحیم آغا خان سے گزشتہ سال ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی تھی ان کی شخصیت اور ویژن قابل ستائش اور متاثر کن ہے۔ پرنس رحیم آغا خان نے اس ملاقات میں محروم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور انسانیت کی خدمت کے حوالے سے جن خیالات کا اظہار کیا تھا ہم امید کرتے ہیں انسانیت کی خدمت سے سرشار نظریے کو آگے بڑھائیں گے۔
