جیلوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

گلگت(پ ر)آئی جی جیل خانہ جات گلگت بلتستان نے جیلوں کو در پیش مسائل کے حل کے لئے سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سے الگ الگ ملاقات کی ۔سیکرٹری واٹر اینڈ پار ثنا اللہ سے ملاقات میں آئی جی جیل خانہ جات نے بالخصوص سنٹرل جیل مناور اور دیگر تمام جیلوں میں بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کیا سیکرٹری واٹر اینڈ پار نے فلفور تمام چیف انجینئراور ایکسین کو احکامات جاری کردیے کہ سنٹرل جیل گلگت اور اسی طرح دیگر اضلاع میں موجودجیلوں کو بھی وزیراعظم سولرالریش پورجیکٹ میں شامل کر کے گلگت بلتستان کے تمام جیلوں کو 24گھنٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں آئی جی جیل خانہ جات نے سیکرٹری فنانس سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میںمحکمہ جیل خانہ جات بالخصوص سنٹرل جیل کے مسائل نہ صرف اجاگر کیا ان کے مسائل حل کرنے پر زور دیا سیکرٹری فائنانس میں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔