گلگت(نمائندہ خصوصی)بجلی و پانی کی بندش کے خلاف وحدت کالونی جوٹیال مکین سڑکوں پر نکل آئے۔روڈ کو مظاہرین نے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور ٹائر جلا کر وحدت کالونی جوٹیال کے مکینوں نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی نے جینا دوبھر کردیا ہے، پینے کے لئے صاف پانی مہیا نہیں ہے ،مسائل کے انبار ہیں حلقے کے نمائندے غائب ہیں، ساتھ ہی انتظامیہ بھی دفاتر تک محدود ہے بجلی نہ ہونے سے کاروبار مکمل تباہ ہوا ہے، بچوں کی تعلیمی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام پتھر کے دور کی زندگی گزار رہے ہیں۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر حکومت اور متعلقہ اداروں نے مطالبات پورے اور مسائل فوری حل نہ کیے تو بڑے احتجاج کی کال دیں گے اور سڑکوں پر دھرنوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔
