گلگت (سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو قومی یوم سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان کے افسوسناک انتقال پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہز ہائینس کی تدفین کے موقع پر 8 فروری 2025 بروز ہفتہ کو پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ قومی پرچم 8 فروری 2025 کو پورے ملک میں سرنگوں رہے گا۔
