پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سیاسی وسماجی شخصیات کی جماعت خانہ جاکر تعزیت

سکردو(سٹی رپورٹر)اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان چہارم کے انتقال پر بلتستان بھر سے مختلف مذہبی ، سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد کا مرکزی جماعت خانہ جا کر تعزیت پیش کرنے کا سلسلہ جاری، جمعرات کے روز انجمن امامیہ کے صدر آغا سید باقر حسین الحسینی ، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی، نوربخشیہ مسلک کے علمائے کرام سمیت کمشنر بلتستان ریجن کمال خان، حاجی فدا ناشاد نے جماعت خانہ میں جاکر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آغا سید باقر حسین الحسینی، آغا سید علی رضوی ، شیخ جواد حافظی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آغا خان کی سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا جس میں صحت،تعلیم، تعمیر وترقی ودیگر خدمات شامل ہیں، بلتستان کے عوام ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے انہوں نے آغا خان کے ماننے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اس کو عظیم سانحہ قرار قرار دیا اور نئے جانشین کے عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔