پرنس کریم آغا خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اشفاق احمد

گلگت (سٹاف رپورٹر) ایوان صنعت و تجارت گلگت بلتستان کے صدر اشفاق احمد نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی رحلت پر افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان اور پوری اسماعیلی کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پرنس کریم آغا خان نے گلگت بلتستان میں تعلیم و صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے ناقابل فراموش اقدامات اٹھائے ہیں جس کہ وجہ سے اس خطے کے چپے چپے میں تعلیم و صحت کی سہولیات پھیلی ہوئی ہیں ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان نے فلاح انسانیت اور خدمت کے لئے ہمہ وقت کردار ادا کیا ،ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔