پرنس کریم آغاخان کی وفات گلگت بلتستان میں آج عام تعطیل ، تین روزہ سوگ کا اعلان

گلگت(سٹاف رپورٹر)حکومت گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغا خان کی وفات پر صوبے میں تین روزہ (5 سے 7 فروری تک)سوگ کا اعلان کیا ہے۔ صوبے کے تمام سرکاری عمارات پر تین دنوں کے لیے پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیر اعلی نے ہزہائنس کی وفات پر صوبے میں 6 فروری کو عام تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری تقریبات کو سادگی سے سرانجام دینگے۔پرنس کریم آغاخان کی وفات پر ہنزہ میں کاروباری سرگرمیاں بندرہیں اورجماعت خانوں میں دعائیہ تقریبات کاانعقادکیاگیا۔پرنس کریم آغاخان کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔