پرنس کریم آغاخان کی وفات بڑا سانحہ ،ایمان شاہ

گلگت(سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا ہزہانس پرنس شاہ کریم الحسینی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دنیا بھرمیں باالخصوص گلگت بلتستان میں صحت تعلیم،سماجی ترقی اور دیہی ترقی میں ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہزہانس پرنس شاہ کریم الحسینی ایک عظیم روحانی رہنما اور انسانیت کیلئے خدمات انجام دینے والے مدبر شخصیت تھے۔ ان کی فلاحی، تعلیمی اور سماجی ترقی کے لیے کی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہزہائنس کے عالم اسلام کی سربلندی اور انسانیت کے عظیم خدمات پر ہزہائنس کی رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اس دوران گلگت بلتستان میں قومی پرچم سرنگوں رہیگا جبکہ 6 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان ہزہانس پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر پوری اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں شریک ہے۔ ان کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے پرنس کریم آغا خان ایک عالمی شخصیت تھے جنھوں نے اپنی زندگی کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دیا پرنس کریم آغا خان کی سماجی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔ انھیں کئی بین الاقوامی ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا ہے جن میں نشان امتیاز، فرانس کا لیجن آف آنر، اور جرمنی کا فیڈرل کراس آف میرٹ شامل ہیں۔پرنس کریم آغا خان کی وفات ایک سانحہ ہے۔ ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا پرنس کریم آغا خان نے تعلیم، صحت، دیہی ترقی، اور ثقافت جیسے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا ہے پرنس کریم آغا خان نے تعلیم کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔ ان کی کوششوں سے دنیا بھر میں کئی اسکولز اور یونیورسٹیاں قائم ہوئیں جن میں آغا خان یونیورسٹی بھی شامل ہے صحت کے شعبے میں پرنس کریم آغا خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انھوں نے کئی اسپتال اور طبی مراکز قائم کیے ہیں جن سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے دیہی ترقی کے لیے پرنس کریم آغا خان نے بہت کام کیا ہے۔ انھوں نے دیہی علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔پرنس کریم آغا خان ایک عظیم انسان تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔