پرنس کریم آغاخان کی خدمات مثالی ،صدر، وزیراعظم ،وزیراعلیٰ جی بی ودیگر کا اظہار افسوس

 اسلام آباد، گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، امجد ایڈووکیٹ ، جی بی کے اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے پرنس کریم آغا خان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فلاح انسانیت کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کے لئے انمول خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان کا ایسا مخلص دوست کھونے پر الفاظ دکھ کا احاطہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم پرنس کریم آغا خان نے گلگت بلتستان کے تعلیمی منظرنامے میں انقلاب برپا کیا،پرنس کریم آغا خان نے اپنے ہر دورہ پاکستان کے دوران عوام کےلئے دلی محبت کا مظاہرہ کیا۔،پرنس کریم آغا خان نے پاکستان میں متعدد متنوع منصوبے شروع کئے جن میں سے اکثر مکمل ہو چکے ،پرنس کریم آغا خان کے اقدامات ان کیلئے ایک حقیقی صدقہ جاریہ ہیں ،امید ہے کہ نئے روحانی پیشوا اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت کی نئے مثال قائم کریں گے۔انجمن فلاح و بہبود صوفیہ نوربخشیہ گلگت کے صدر صوفی عبد الرحمن نے بھی ہزہائینس شاہ کریم الحسینی کی وفات کے حوالے سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزہائینس شاہ کریم الحسینی پوری انسانیت سے محبت کرنے والا عظیم انسان تھے، آپ کی انسانیت کے لئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا خصوصا گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں ان کی ذات اور ان کے ادارے کا بہت بڑا کردار ہے، تعلیم، صحت اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے دیگر کاموں میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے، اغاخان دہی ترقیاتی ادارہ ، آغا خان ہیلتھ اور اغاخان ایجوکیشن سسٹم ان کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے،گلگت بلتستان کے دور افتادہ دہی علاقوں میں اغاخان ایجوکیشن سسٹم کے زریعے غریب اور لاچار لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی اور انہی دہی علاقوں میں غریبوں کے لئے صحت کی سہولیات فراہم کر کے ان علاقوں کے مکینوں پر احسان عظیم کی، ان کی رحلت یقینا ایک بہت بڑا سانحہ ہے،انجمن صوفیہ نوربخشیہ گلگت اس موقعے پر بالخصوص گلگت بلتستان کے اسماعیلی بہن بھائیوں اور پوری دنیا میں بسنے والے اسماعیلی فرقے کے لوگوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہزہائینس کے ترقی اور امن کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے اور دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے ۔