انتخابات میں کسی سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی باتیں قبل از وقت ہیں، اسلامی تحریک

 اسلام آباد(چیف رپورٹر)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان زاہد علی اخونزادہ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کی باتیں قبل از وقت ہیں تاہم اس بابت پاکستان مسلم لیگ ن' پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں ہم سے رابطے کررہی ہیں تمام جماعتوں کی نظریں اس وقت گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات پر لگی ہیں کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے آئندہ الیکشن میں ہم کس جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے یہ بتانا بہت قبل از وقت ہوگا الیکشن میں ماحول اور رائے بنانے کیلئے سب لوگ کوششیں کررہے ہیں کن کن حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی کس کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی یہ بتانا بھی فی الحال مناسب نہیں ہوگا ہم نے کسی جماعت سے کوئی حلقہ نہیں مانگا اس بارے میں ہم وضاحت کرچکے ہیں سیاسی گفت و شنید ہر کسی سے ہورہی ہے اور ایسی گپ شپ ہوتی رہنی چاہیئے انہوں نے کہاکہ سیاست میں کسی کیلئے دروازے بند نہیں کئے جاسکتے سیاسی ماحول کو دیکھ کر مستقبل کے بارے میں ہم بہتر فیصلہ کریں گے