تہران،جی بی وفد کا اہلبیت انٹرنیشنل اسمبلی کادورہ

تہران (پ ر)وزارت تعلیم ایران کی دعوت پر اپویشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،رکن اسمبلی سید سہیل عباس اور رکن اسمبلی وزیر محمد سلیم کے ہمراہ اہلبیت انٹرنیشنل اسمبلی کا دورہ کیا۔ اہلبیت انٹرنیشنل اسمبلی کے مسئولین نے ادارہ کی دنیا بھر میں جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ادارہ کی جانب سے جاری تعلیمی سرگرمیوں بالخصوص شارٹ کورسز، کمپوٹرکورسز، فارسی زبان کی آموزش اور پبلیکیشن کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا۔ دنیا بھر میں مختلف ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے جاری کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے بین الاقوامی فعالیت بالخصوص سکلز ڈویلپمنٹ کے لیے جاری فعالیت کو مستحسن قرار دیا ادارہ کے وزٹ پر مسئولین نے گلگت بلتستان کے پارلیمانی وفد کا خیرمقدم کیا اور یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔