شہدائے وطن کا خون بھی رائیگاں نہیں جائیگا، دلشاد بانو

 اسلام آباد(پ ر)صوبائی وزیر ترقی و نسواں حکومت گلگت بلتستان دلشاد بانو نے بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں 18 فوجی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان باالخصوص گلگت بلتستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے اور پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔صوبائی وزیر دلشاد بانو نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کے اصل ہیرو قرار دیا ، انہوں نے شہدا کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور کہا ہے شہدائے وطن قوم فخر ہیں انشا اللہ وطن عزیز کی سلامتی اور امن و امان کیلئے شہدائے وطن کا خون کبھی رائیگا نہیں جائیگاصوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ کارروائی ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔