اسلام آباد( شاہد کمال)تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت نے امجد زیدی سمیت رجیم چینج کا حصہ بننے والے ارکان اسمبلی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے،سینئر وزیرامجد زیدی کی جانب سے اس دعوے پر کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور ان سے استعفیٰ نہیں مانگا گیا اور نہ ہی پارٹی سے نکالا گیا ہے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف گلگت بلتستان کی اعلیٰ قیادت نے کہاہے کہ امجد زیدی کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ تمام ارکان جو موجودہ حکومت کا حصہ ہیں ان سے تحریک انصاف پہلے ہی لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے اور اس بار پھر یہ واضح کررہے ہیں کہ امجد زیدی ہو ں یا رجیم چینج کا حصہ بننے والے دیگر ارکان اسمبلی وہ تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں ،پی ٹی آئی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ اگر پارٹی کو دھوکہ دے کر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کو گلے لگایا جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے
