اسلام آباد(محمد اسحاق جلال)صوبائی وزیر تعمیرات عامہ سید امجد زیدی نے کہاہے کہ میں اس وقت نہ صرف تحریک انصاف کا حصہ ہوں بلکہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا بھی ممبر ہوں پارٹی کی قیادت نے مجھ سے وزارت کا استعفی مانگا تو عوام سے ملکر بہتر فیصلہ کروں گا کوئی شک نہیں کہ اس وقت سب سے پاپولر پارٹی تحریک انصاف ہے عوام کا رجحان اس جماعت کی طرف ہے 2015 کے الیکشن میں وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باجود جی بی میں پی ٹی آئی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری تاہم علاقے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی شہرت سے بھی کوئی انکار نہیں کرسکتا یہ تینوں جماعتیں علاقے میں اپنا اثر رکھتی ہیں سب سے زیادہ مقبول جماعت پی ٹی آئی ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری ہار جیت میں عوام کا ہاتھ ہوتا ہے عوام سے پوچھ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کروں گا ابھی تک میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں مجھے کسی نے نکالا بھی نہیں ہے اگر مجھے نکالا گیا تو اس وقت عوام اور عزیز و اقارب سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا میں اگر پی ٹی آئی میں آیا ہوں تو بھی عوام کے مشورے سے آیا ہوں تمام سابق وزرائے اعلی سے میرے تعلقات اور رابطے ہیں میں مطمئن ہوں تمام جماعتیں مجھ سے رابطے میں ہیں کسی بھی جماعت میں میرے لئے جگہ ختم ہونے والی بات درست نہیں ہے یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ فلاں پارٹی میں فلاں کی وجہ سے فلاں کیلئے جگہ ختم ہوگئی یہ تاثر بھی غلط ہے کہ کھرمنگ میں کوئی کسی پارٹی میں ہے تو پارٹی ٹکٹ اسی کا ہی ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بننے والی مجوزہ قومی جماعت میں شمولیت کیلئے مجھ سے کسی نے کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی کسی نے اس بابت کوئی مشورہ کیا مختلف صوبوں میں مختلف جماعتیں موجود ہیں یہاں بھی اگر کوئی جماعت بنتی ہے تو بہت اچھی بات ہے جماعتوں کا قیام کوئی غلط بات نہیں ہے اگر کسی نے مجوزہ قومی جماعت میں شمولیت سے متعلق رابطہ کیا تو مشاورت سے فیصلہ کروں گا فیصلہ عوام اور علاقے کے مفاد میں ہوگا آج تک جو بھی فیصلہ کیا ہے عوام سے مشاورت کے تحت کیا ہے اپنی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں کیا
