ہزارہ(پ ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے ہزارہ یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے زیر تعلیم طلبا کے کونسل کے سالانہ کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں پر جی بی اسٹوڈ۔نٹس کے علاہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، پشتون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، بلوچ اسٹوڈنٹس اور کوہستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے عہدیداروں نے مشترکہ طور پر صوبائی ترجمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیض اللہ فراق نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہونا چاہئے لیکن بدقسمتی سے آج کے نوجوان دو طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ، انفارمیشن وار فئیر نے تباہی پھیلا دی ہے جس سے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی روش پنپ رہی ہے ، ایسے میں آج کا نوجوان اخلاقی و شناخت کے بحران کا سامنا کر رہا ہے ۔ ہمیں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنا چاہئے اور مثبت انداز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ ترجمان نے کہا ہماری اپنی اپنی قومی شناخت تکریم کے لائق ہیں لیکن ہماری سب سے بڑی شناخت پاکستان ہے ،ہمیں صوبائیت اور لسانیت پر قومی وقار اور پاکستان کو فوقیت دینی چاہئے ۔ نوجوان نسل کو ملک کی ترقی اور مشترکہ مفادات پر مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ، دلیل ، توازن ،تحمل اور اخلاق کو اپنے مزاج میں شامل کرنا ناگزیر ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اپنی نوجوان نسل کے مسائل کم کرنے میں کوشاں ہے
