روندو،وزیر محمد کاظم کا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

 گلگت( نامہ نگار)روندو حلقہ 4 سے تعلق رکھنے والے وزیر محمد کاظم نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے اپنا سیاسی کمپین کا بھی باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپنے حلقے کے سپورٹرز ، رشتہ داروں، حلقہ احباب کی مشاورت اور اپنے قائد حافظ حفیظ الرحمن کی باضابطہ اجازت سے اپنے سیاسی کیریئر کا اغاز کررہا ہوں۔ یاد رہے محمد وزیر کا تعلق روندو کے علاقے استک سے ہے۔ اور مسلم لیگ ن کے ساتھ گہری سیاسی وابستگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حلقے کی عوام کے سپورٹ سے سیٹ جیت کر عوام کی حقیقی ترجمانی کرونگا۔ ن لیگ کے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔عوام کی طاقت سے ن لیگ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی اور گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی وہاں سے دوبارہ شروع ہوگی جہاں رکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے وہ واحد لیڈر ہیں جس کو ملکی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔