ہم آزاد لوگ، کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں، راجہ ناصر

 اسلام آباد(محمد اسحاق جلال)صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان مقپون نے کہاہے کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں ہم آزاد لوگ ہیں  ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ہمیں ووٹ عوام نے دینے ہیں پی ٹی آئی نے  نہیں دینے ہیں یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی ہم میں سے ہیں اگر ہم نے ڈیلیور کیا ہے تو ہمیں ووٹ ملیں گے ورنہ ہمیں پی ٹی آئی نے ووٹ نہیں دینے ہیں کسی پارٹی میں نہ ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کے پی این سے بات چیت کرتے ہوحئے انہوں نے کہاکہ ہم آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر اسمبلی میں آئے ہیں ہمیں کیا فرق پڑتا ہے کہ ہمیں کسی جماعت سے فارغ کیا جائے گا جب تک قومی اسمبلی میں نمائندگی نہیں ملے گی تب تک ہمیں اپنے حلقے کو فوکس کرنا ہوگا دیکھنا ہوگا کہ حلقے کو کہاں سے کس طرح فائدہ پہنچتا ہے میرے لئے سب سے اہم اپنا حلقہ ہے اس کیلئے کہاں سے کیا فائدہ ملتا ہے وہ دیکھنا میری سیاست کا محور ہے جب تک حکومت میں نہیں بنتے تب تک ہم اپنے حلقے کیلئے کچھ نہیں کرسکتے نظریات اپنی جگہ مگر ہم نے سب سے پہلے اپنے حلقے کو دیکھنا ہے ووٹ کی طاقت عوام کے پاس ہے ہم عوام کی خدمت کرکے سیٹ لیں گے میرے سب سے بڑی پارٹی حلقہ اور حلقے کے عوام ہیں حکومت میں ہونا بہت لازمی ہے اس کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے۔